کشتواڑ//ایک طرف کافی تعداد میں آیورویدک ڈاکٹر(بھارتی طریقہ علاج)سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لئے تگ و دور کر رہے ہیں تو د و سری طرف ضلع کشتواڑ اور تحصیل درابشالہ کے علاقہ ناگ بتنا کنتواڑہ میں آئی ایس ایم ڈسپنسری میں تقریباً دس سال سے ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔موضع ناگ بتنا کے لوگوں نے آج کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقہ کے لوگو ں کوطبی سہولت کا واحد یہی ایک سنٹر ہے مگر ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی پڑے رہنے کی وجہ سے عوام کو طبی سہولیات میسر نہیں ہو رہی ہیں۔اس علاقہ کے لوگوں نے مذید بتایا کہ کنتواڑہ علاقہ جو کہ دس10ہزار نفو س آبادی پر مشتمل ہے لیکن ڈاکٹروں نیم طبی علہ اور دیگر بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام طبی سہولیات سے محروم ہیں۔اس طبی مرکز میں صرف نیم طبی عملہ نفسیات ہے اور گذشتہ پانچ سال سے طبی مرکز ڈاکٹر کے بغیر ہے۔اس کے لئے لوگوں نے محکمہ صحت کو ذمہ دار قرار دیا۔اس علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بیماروں کو کاندھوں پر اٹھا کر کشتواڑ اور ٹھاٹھری کے ہسپتالوں میں علاقے کیلئے لے جاتے ہیں۔ان لوگوں کا مذید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ سے کئی باراستدعا کی مگر ابھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔اس علاقہ کے لوگوں نے اب متعلقہ وزیر اور ضلع انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ متذکرہ یا لاطبی مرکز میں جلد از جلد ڈاکٹر کو تعینات کریں تاکہ ان کو علاج و معالجہ کی سہولت دستیاب ہو سکے۔