سرینگر// ضلع انتظامیہ سرینگر نے آج یعنی سنیچر کو ایس پی ہائرسکنڈری اورایم پی ہائر سکینڈری سکول باغ دلاور خان خانیار کوبندرکھنے کا فیصلہ کیا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاکہ ایس پی ہائراسکینڈری سکول اور ایم پی ہائر سکینڈری سکول باغ دلاور خان خانیار میں تدریسی عمل معطل رکھاجائے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹرفاروق احمدلون نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی طوراْٹھایاگیاہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ سری نگرضلع میںسنیچر کوتمام کالج اوردیگرتعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔