سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایس ایم سی کمپلیکس میں پیدائش واموات کے اعدادوشمار کے اندراج کے مرکز کا افتتاح کیا۔صوبائی کمشنر نے مرکز کامعائنہ کرنے کے علاوہ ملازمین کے کام کاج کابھی جائزہ لیا۔انہوںنے ملازمین کوتندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کمشنر کو تمام فُٹ پاتھوں سے چھاپڑی فروشوں کو 29اپریل تک ہٹانے اورانہیں فراہم کی گئی متبادل جگہوں پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔