سرینگر// سرکار کی طرف سے سماجی ر ابطہ گاہوں پر پابندی عائد کرنے کے باوجود دوسرے دن بھی فیس بک،وٹس ایپ اور ٹیوٹر سمیت دیگر وئب سائٹیوں تک رسائی جاری رہیں،تاہم بیشتر مواصلاتی کمپنیوں کے2جی انٹرنیٹ نے کام کرنا بند کیا ہے۔ انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں نے ان اپلیکشنوں اور سائٹوں تک براڈ بینڈ کے ذریعے رسائی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ براڈ بیند کی سہولیات فراہم کرنے والی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے افسران اور انجینئروں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ پابندی شدہ سائٹوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے۔ ادھر نجی کمپنی کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کو اس بات کی اطلاع دی ہے کہ وہ ان سائٹوں کو مکمل طور پربند کرنے سے عاجز ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کئی لوگوں نے ان سائٹوں تک” وی پی این “کے ذریعے رسائی حاصل کی۔ ایک کاروباری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ حکومت نے3جی اور4جی پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور 2 جی کام کر رہا تھاتاہم اس کو بھی اچانک منقطع کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ2جی کے ذریعے ہی دیگر کاروباریوں سے رابطہ قائم کر رہیں تھے تاہم اس کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ جب انہوں نے مواصلاتی کمپنی کے صارفین مرکز سے اٹھایا تو وہ بھی معقول جواب دینے سے میں ناکام ہوگئے۔