کپوارہ// پنزگام کرالہ پورہ میں فوج کے ہاتھوں معمر شہری محمد یوسف بٹ کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے فوج کیخلاف با ضابطہ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پنزگام میں فوج کی جانب سے شہری پر گولی چلانے کے خلاف پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2017 us 307 درج کر کے تحقیقات شروع کیہے۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور اگر ضرورت پڑی تو واقعہ کے خلاف مجسٹریٹ انکوئری بھی کی جائے گی