مینڈھر// خطہ پیر پنجال کی مشہور درگاہ چھو ٹے شاہ با دشاہ میں چل رہا مدرسہ حکام کی عدم توجہی کاشکار بن کر رہ گیاہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اسلا می مدرسہ کی حالت انتہائی خستہ ہے اور بچو ں کو یر غمال بنارکھاہے ۔ یہ درگاہ خطہ پیر پنجال کی معروف درگاہ ہے جہاں نہ صرف مینڈھر بلکہ پورے خطہ پیر پنچال سے لوگ حاضری دینے آتے ہیں۔مقامی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایاکہ مد رسہ میں زیر تعلیم طلباء کو گز شتہ دو بر سو ں سے ٖسہولیات نہیں دی جارہی ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے ایڈمنسٹریٹر نے پیر بابا چھوٹے شاہ بادشاہ کا چارج سنبھالاہے تب سے مد رسہ کی حالت خراب ہے اوربچو ں کو سو نے کیلئے جگہ نہیں ملتی اور انہیںبھیڑ بکریو ں کی طر ح بچو ں سلا یا جا تا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھانے کیلئے ہر زور صرف دال اور چاول ہی ملتے ہیں جبکہ پڑھانے والے اساتذہ پر طلباء کی پٹائی کرنے کا الزام لگایاجارہاہے ۔ لو گو ں کا کہنا تھا کہ پیر بابا چھو ٹے شاہ میں ہر ماہ میں لا کھو ں روپے نذ رانہ جمع ہو تا ہے تاہم مدرسے کی حالت بیان سے باہر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سرکاری طرف سے اسی درگاہ کے نام پر ایک ایک پرائمری سکول بھی دیاگیاتھاتاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں قائم کیاگیاہے ۔ انہو ں نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی کہ پیر بابا چھو ٹے آکر درگاہ کا جا ئزہ لیا جائے اور وہا ں کی حا لت کو سدھاراجائے ۔اس سلسلہ میں جب ایڈمنسٹریٹر اوقاف شہز اد لطیف خان سے با ت ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ بچو ں کے لئے جگہ ضر ور کم ہے تاہم وہ نئی عما رت تعمیر کر رہے ہیں اور جلد درگا ہ کے حالات سدھر جائیںگے ۔ انہو ں نے کہا کہ درس کے لئے بڑی تعداد میں سامان لیا گیا ہے جو ایک یا دو دن میں پہنچ جائے گا ۔