ماسکو//روسی صدر ولادیمیر پوتن دو مئی کو سوچی شہر میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے جبکہ تین مئی کو ترکی کے صدر رجب طیب ایرودوان سے ملاقات کریں گے ۔روسی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق پوتن دونوں رہنماؤں سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لئے کی جانے والے کوششوں پر بات چیت کریں گے ۔ پوتن جرمنی کی چانسلر مرکل سے مشرق وسطی کی صورت حال کے علاوہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے تعلق سے بات چیت کریں گے ۔ روسی صدر پوتن ایرودوان سے شام کی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے ۔رائٹر۔