راجوری // راجوری منڈی اور عبداللہ پل کے قریب آئے روز کئی گھنٹوں تک جام لگارہتا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم پولیس انتظامیہ اس معاملے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس انتظامیہ کی طرف سے اگر چہ منڈی اور عبداللہ پل کے قریب نفری تعینات رہتی ہے تاہم اس کے باوجود گھنٹوں جام لگا رہتا ہے اور مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ٹریفک جام لگارہتا ہے اور عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کئی نوجوانوں نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے مختلف مقامات پر ناکے لگائے جارہے ہیں لیکن ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پالیسی نہیں ہے ۔