راجوری//کوٹ دھڑامیں مقامی نوجوانوں نے ریاسی میں خانہ بدوش کنبہ پہ غنڈہ عناصر کی طرف سے کئے گئے حملہ کے خلاف احتجاج کیااور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔اس موقعہ پرشاہ نواز چوہدری نے کہا کہ گائو رکھشک کے نام پہ کھلے عام غنڈہ گردی کی جا رہی ہے جو اب برداشت سے باہر ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر غنڈہ عناصر کے خلا ف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ پھر سے احتجاج کریںگے ۔یوتھ لیڈر ریاض گکھڑ نے ریاسی میں خانہ بدوشوں پہ حملہ کی سخت مذمت کی اور کہا موجودہ حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاسی واقعہ انسانیت سوز اور ایک سازش ہے جس کے ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔