جموں// میونسپل کمشنر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ہدایت پر ٹائون ہال جموں میں ریہڑی اورپھڑی والوں کیلئے ایک جانکاری پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران چیف اکائونٹ آفیسرجے ایم سی نیرج گپتا ، سیکریٹری رنجیت سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ویناکشی کول نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کارپوریشن ریہڑی اورپھڑیوں کولگانے کے نظام کوسٹریم لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ریہڑی والوں سے اپیل کی کہ وہ مخصوص زونوں میں ہی ریہڑی لگائیں ۔انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھ پرریہڑیاں لگانے سے گریزکریں کیونکہ اس سے مسافروں کوپریشانیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔اس موقعہ پر شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ بائیوڈگریڈیبل موادکوکوڑے دان میں ڈالیں۔