سرینگر//ممبر اسمبلی بٹہ مالو نور محمد شیخ نے کل مجہ گنڈ میں قائم کئے گئے ایک فائر سٹیشن کا افتتاح کیا۔ممبر موصوف نے بتایا کہ یہ مجہ گنڈ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ فائر سٹیشن کو جدید سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔اس موقعہ پر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجو د تھی۔