سرینگر//پلوامہ میں سوموار کی شام جنگجوﺅں نے ایک پولیس آفیسر پر حملہ کیا تاہم انہیں گوئی گزند نہیں پہنچی ۔اس موقعے پر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پولیس ترجمان کے مطابق جنگجوﺅں نے ڈانگر پورہ پلوامہ میں ڈی ایس پی فاروق احمد کی گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ پولیس آفیسر کی حفاظت پر مامور اہلکاورں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم دونوں طرف سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔