سرینگر// شہرخاص میں کارچورپھرسرگرم ہوگئے ،اورانہوں نے دوران شب حول علاقہ سے ایک نجی ماروتی کاراُڑالی ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے کارچوروں کی تلاش شروع کردی۔شہرخاص کے حول علاقہ میںدوران شب نامعلوم افرادنے ایک شہری کی ماروتی کاراُڑالی ۔معلوم ہواکہ ہارون کارہنے والا ایک عام شہری شبیراحمدراتھراتوارکی شام اپنے ایک رشتہ دارکے ہاں قیام کیلئے محبوب کالونی حول پہنچا،اوراُس نے اپنی مارورتی کارزیرنمبرJK01E-5572باہرروڑکے کنارے پارک کرکے رکھی ۔شبیراحمدکے مطابق رات رشتہ دارکے ہاں گزارنے کے بعدجب وہ سوموارکی صبح واپس گھرجانے کیلئے نکلاتواُس نے باہرکھڑی کی گئی اپنی ماروتی کارکوغائب پایا۔مذکورہ شہری کے مطابق دوران شب نامعلوم افرادیاکارچوروں نے اُسکی مارورتی کاراُڑالی ۔شبیراحمدنے فوری طورنزدیکی پولیس تھانہ جاکرنجی کارکی گمشدگی یاچوری سے متعلق رپورٹ درج کرالی ،جسکے بعدپولیس نے کارچوروں کی تلاش شروع کردی۔