سرینگر//گرمائی راجدھانی سرینگر میں اے ڈی سی سرینگر نے آج مختلف بازاروں میں چیکنگ کے دوران مضر صحت اورغیر معیاری اشیأ فروخت کرنے کے الزام میں قصورواردکانداروں پر 210000
ر وپے کاجرمانہ عائد کیا۔جن دکانداروں اورکاروباری اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اُن میں دودھ تیار کرنے والا ایک یونٹ اورمصالحہ جات یتار کرنے والے دویونٹ بھی شامل ہیں۔اے ڈی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اورغیر معیاری اشیأ فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کارروائی جاری رہے گا۔