سرینگر//صوبائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس پی ہائر سیکنڈری اسکول میںمنگلوار کو درس وتدریس کا عمل متاثر رہے گا جبکہ ایم پی ہائر سیکنڈری اسکول میں10ویں جماعت تدریسی عمل بحال ہوگا ۔وادی کشمیر میں طلاب کی جاری احتجاجی لہر کے بیچ ضلع انتظامیہ کی سری نگر نے ایم پی ہائر سیکنڈری اسکول (ایچ ایس ایس ) میں جزوی طور پر کلاس ورک یعنی درس وتدریس کا عمل بحال ہوگا جبکہ ایس پی ہائر سیکنڈری اسکول میں درس وتدریس کا مکمل طور پر منگل کو معطل رہے گا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر (ڈی سی سر نگر) فاروق احمد لون نے کہا کہ ایم پی ہائر سیکنڈری اسکول میں درس وتدریس کا عمل10ویں جماعت تک بحال ہو گا ،تاہم11اور12ویں کلاسوں کا کلاس ورک معطل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس پی ہائر سیکنڈری میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔