سرینگر/یکم مئی کے پیش نظر سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کو معطل رہی۔سرکاری ذرائع نے کے ایم این کو بتایا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حکام نے گزشتہ روز ہی آرپار بس سروس سے وابستہ اِس پار کے حکام کو اس بات سے آگاہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق عالمی دن کی چھٹی کے سلسلے میں پیر کو کاروان امن بس سروس معطل رہے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اِس پار کے حکام نے بھی اس کے ساتھ اتفاق کیا جس کے بعد سوموار کو باہمی رضامندی سے بس سروس بند رکھی گئی اور کسی بھی مسافر نے آر پار سفر نہیں کیا۔