سرینگر// نیشنل کانفرنس کے اہتمام سے نوائے صبح کمپلیکس سرینگر اور شیر کشمیر بھون جموںمےں ےوم مئی کے سلسلے مےں تقرےبات کا انعقاد کےا گےا۔ سرینگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہاکہ ریاست میں حالات خراب ہونے سے ہر ایک طبقہ متاثر ہوا لیکن اس دوران محنت کشوں، کامگاروں، کاریگروں خصوصاً مزدوروں،جو دن بھر کمائی کرکے شام کو اپنے عیال کو کھلاتے ہیں، کو سب سے زیادہ مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کی بنیاد مزدوروں نے ہی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 19ویں صدی کے ابتدامیں زالڈگر شالباف تحریک اور ریشم خانہ مزدوروں کی تحریک سے ہی تحریک حریت کشمیر کی بنیاد پڑی اور پھر مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اس مزدور تحریک کی علم سنبھالی ، اور انہی مزدوروں، کاریگروں، کسانوں اور زمینداروں کی بے پناہ قربانیوں سے ریاست جموں و کشمیر صدیوں کی غلامی سے آزاد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے ریاست میں مزدورں، کاریگروں، ہنرمندوں، کسانوں اور زمینداروں اور نان گاروں کی زندگیوں کو سنوارا۔اس موقعہ پرپارٹی کے نائب صدر چودھری محمد رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران محمد اکبر لون، شریف الدین شارق، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، پیرآفاق احمد ، ایڈوکٹ شوکت احمد میر ، غلام نبی بٹ جبکہ جموں میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس سلاتیہ، رتن لعل گپتا، شیخ بشیر احمد، ٹریڈ یونین انچارج نار سنگھ نے خطاب کیا ۔