جموں// وزیر برائے پی ایچ ای، ایریگیشن اینڈ فلڈکنٹرول شام لال چوہدری کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں گذشتہ مالی سال کے دوران سچیت گڑھ کےلئے مقررکئے گئے محکمہ کے اہداف کاجائزہ لے کر آئندہ مالی سال 2017-18 کےلئے نشانے مقررکئے گئے۔اس دوران میٹنگ میں وائس چیئرمین جے اینڈکے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ویلفیئرآف شیڈیولڈکاسٹ بھوشن لال ڈوگرہ اور وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ ظفرعلی، ایس ڈی ایم آرایس پورہ سنیل شرما، تحصیلداروں، بی ڈی اوز، اے ای ایز اورمحکمہ کے دیگر سینئرافسران نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے افسران سے پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری فصل بیمایوجنا، بارڈ ر ایریاڈیولپمنٹ پروگرام، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، ایم جی نریگا، آئی ایچ ایچ ایل ودیگرترقیاتی سکیموں کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں کی جانکاری حاصل کی ۔ اس دوران شام لال چوہدری نے افسران کو ایس ڈی ایم دفتراور ریونیوافسروں کے پاس لوگوں کے پڑے معاملات کے فوری نپٹارے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ پٹواریوں کومتعلقہ حلقوں میں بیٹھایاجائے تاکہ لوگوں کوخدمات کی فراہمی کے نظام کومستحکم بنایاجاسکے۔ا س موقعہ پرمحکمہ بجلی کے افسران نے سی ڈی ایف اوربی اے ڈی پی کے تحت سچیت گڑھ کےلئے جاری کاموں کی بھی تفصیل وزیرموصوف کوفراہم کی۔بعدازاں وزیر صحت عامہ وانسدادسیلاب شام لال چوہدری نے گورنمنٹ ہائی سکول بڑیال قاضیاں میں ایڈیشنل کلاس رومز کابھی افتتاح کیاجوبی اے ڈی پی کے تحت 6لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیاگیاہے۔