سانبہ//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے صنعتی ترقی کورفتاربخشنے کےلئے بجلی کی بہترسپلائی یقینی بنانے پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کامشن ہے کہ 2019 تک لوگوں کومعقول بجلی سپلائی نظام سے لیس کرکے ان کی پریشانیاں دور کی جائیں۔بڑی براہمناں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے بینرتل منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے افسران پرزوردیاکہ وہ صنعتی سیکٹرکی ترقی کویقینی بنانے کےلئے بجلی سپلائی کوبہتربنائیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے افسران سے کہاکہ بلاخلل بجلی سپلائی یقینی بنانے پرتوجہ دیں۔اس دوران تقریب میں صنعت وحرفت کے وزیر چندرپرکاش گنگا وصنعتی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجودتھے۔چندرپرکاش گنگانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعتوں کاشعبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی وکرم رندھاوا ،ڈائریکٹر انڈسٹریز، ہینڈی کرافٹس، ایم ڈی سڈکو، سینئر افسران اورصنعتی تنظیموں نے نمائندگان بھی موجودتھے۔