رےاض //سعودی عرب میں اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل نے تزویراتی اہمیت کے حامل 10 سرکاری پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ ان کا مقصد "سعودی ویڑن 2030" کو کامیاب بنانا ہے۔ سعودی کابینہ نے ویڑن 2030 کی منظوری 25 اپریل 2016 کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس میں دی تھی۔مذکورہ پروگرام ا±ن دو منصوبوں کی تکمیل شمار کیے جا رہے ہیں جن کی منظوری سابقہ طور پر دی جا چکی ہے۔ ان میں "نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020" گزشتہ برس 6 جون کو اور "فنائنشل بیلنسنگ پروگرام 2020" گزشتہ برس 22 دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ان تمام پروگراموں کا مقصد "سعودی ویڑن 2030" کے منصوبے کی تکمیل کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ اسلامی اقدار اور قومی تشخص کو مضبوطی سے تھامے رہتے ہوئے مملکت کی معیشت کو مزید خوش حال اور سعودی معاشرے کو زیادہ متحرک بنایا جا سکے۔