سرینگر//وادی کے بلند پائے ولی کامل قطب الآفتاب حضرت سید منصو ر صاحبؒ کا عرس مبارک کل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقع بہی باغ ذالڈگر میں عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا۔ صبح سویرے ہی قرآن خوانی، خطمات المعظمات، دور و ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجلس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ تقریب کی پیش وائی مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ ڈاکٹر الحاج سید مقتدر کاملی سجادہ نشین درگاہِ حضرت مرزا اکمل الدین، حاجی محمد اشرف عنایتی جمعیت ہمدانیہ اور دیگر علمائے کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔