نئی دہلی// جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی لیڈران نے طلاق ثلاثہ پر مچائے جارہے شور وغوغا کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہاہ سیاسی ایجنڈا رکھنے والے لوگ طلاق ثلاثہ کو اچھال رہے ہیں تاکہ انہیں اپنے سیاسی فوائد اٹھا سکیں ۔خواتین لیڈران نے کہاکہ اسلامی قوانین مقدس ہیں لہٰذا اس میں کوئی شخص تبدیلی نہیں کرسکتا ´۔مسلم طبقے کو مسلم پرسنل لاءکے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی ضرورت ہے “۔جماعت اسلامی ہند کی خواتین شعبے کی جنرل سیکریٹری عطیہ صدیقہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاءپر ملکی سطح پر جاری بحث کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملک میں کونسلنگ مراکز اور شریعہ پنچایتوں کا انعقاد کرنے جارہے ہیں تاکہ مسلم طبقے کے گھریلومسائل بشمول طلاق وغیرہ کے معاملات حل کئے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں19لاکھ مساجد کا ہدف لئے ہوئے ہیں تاکہ وہاں پر مسلم امت کو اسلامی قوانین خآص کر نکاح ،طلاق اور دیگر معاملات کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جاسکے ۔عطیہ صدیقہ نے کہاکہ اس مہم میں 10000جانکاری کیمپوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسلام میں صنفی انصاف کے حوالے سے بھی 700سیمپوزیموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔میٹرو اور دیگر بڑے شہروں و قصبوں کے علاوہ جماعت اسلامی 500سلم علاقوںاور20000دیہات میں بھی جانکاری کیمپ منعقد کریں گے ۔جبکہ ذرائع ابلاغ کے مختلف طریقوں سے1.5ملین مسلمانوں اور 100ملین ملکی باشندوں تک پہنچاجائے گا جبکہ موبائل انڈرائڈ ایپلکیشن اور ایم پی ایل اے سی کی خدمات بھی استعمال میں لائی جائیں گی۔یہ مہم7مئی کو اختتام پذیر ہوگی ۔ عطیہ صدیقہ کے ہمراہ انچارج شعبہ خواتین شائستہ رفعت ،نکہت ملا،رفعت بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں ۔