راجوری //کیری سیکٹر کے ڈونگی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ چٹی بکری علاقے میں ایک گاڑی روڈ پر چل رہی تھی جو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر لڑھک گئی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کشور کمار کے طور پر ہوئی ہے جو آر آر یونٹ سے وابستہ تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔