سرنکوٹ //سرنکوٹ میں رسوئی گیس سلینڈر دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔ یہ دھماکہ پرنئی ہائیڈل پروجیکٹ درابہ میں کھانے پکانے کے دوران ہواجس دوران ایک شخص زخمی ہواہے ۔زخمی ہونے والے شخص عبدالرشید ولد سیف الدین عمر بتیس سال ساکن رام بن کو فوری طورپر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایاگیاجہاںسے اسے ابتدائی طبی امدا د دینے کے بعد صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کردیاگیاہے ۔ بی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر پرویز کے مطابق عبدالرشید کے جسم کا 55فیصد جھلس گیاہے ۔