سرینگر//آرم پورہ چھتہ بل میں آگ کی ایک واردات میں 4رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ۔کل علی الصبح آرم پورہ چھتہ بل میں ایک مکان سے اچانک آگ نموار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید 3رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ لوگ اس میں ناکام ہوے اور اسی دوران محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کا عملہ گاڑیوں سمیت جائے واردات پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی ۔ کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ کی اس واردات میں 4رہایشی مکان جل گئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔