سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس محکمہ جیل خانہ جات ایس کے مشرا نے کل سینٹرل جیل سرینگر کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لیا۔جیل خانے کے معائنے کے دوران ڈی جی پی نے قیدیوں اورعملے کے ساتھ بات چیت کی۔انہوںنے جیل خانے میں جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا ۔بعد میں ڈی جی پی نے سپر انٹنڈنٹ اوردیگر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔اس موقعہ پر ڈی جی پی کو جیل کی سیکورٹی اورمنیجمنٹ سے متعلق ایک منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔جیل انتظامیہ کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پی نے یہاں بہتر صفائی ستھرائی اورصحت سہولیات پر ٹھوس توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا۔