سرینگر/ / سابق کانگریس صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرکزی سرکار نے کشمیر کے ساتھ آئینی تعلقات میں وقت وقت پر ماضی میں کئی غلطیاں کی ۔ یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جو لوگ غلطیاں کرنے کے بعد اپنا راستہ نہیں بدلتے ہیں ، وہ لوگ بار بار غلطیاں کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ تشویش ناک صورتحال میں مرکزی سرکار کو مزید وقت ضا ئع کئے بغیر حریت لیڈرشپ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولنا چاہئے ۔ ایسے ہی مذاکرات سے کچھ نتائج برآمد ہو نے کی امید کی جا سکتی ہے۔ ــ‘‘