اوڑی// سرحدی تحصیل اوڑی میں عوام عمارتی لکڑی نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔تحصیل اوڑی میں محکمہ نے کئی سیل ڈیپو قائم کئے ہیں مگر عمارتی لکڑی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے اوڑی کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھ ماہ قبل انہوں نے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن دفتر بونیار اوڑی میں عمارتی لکڑی کے لئے تمام لوازمات پور کئے مگر ابھی تک انہیں عمارتی لکڑی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔گھرکوٹ اوڑی کے محمد یوسف نے بتایا کہ انہوں نے چھ ماہ قبل عمارتی لکڑی حاصل کرنے کی غرض سے تمام لوازمات پورے کئے مگر ابھی تک انہیں لکڑی فرہم نہیں کی گئی۔رینج آفیسر ایس ایف سی اوڑی اعجاز احمد نے بتایا کہ عمارتی لکڑی کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں تاہم امید ہے کہ چند روز کے اندراندر لکڑی فرہم کی جائے گی۔