گندو // گندو بھلیسہ کے علاقہ بھٹیاس میں جیکس پاسیز این جی او نے چندہ جمع کر کے آگ متاثرین کی مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق گندو بھلیسہ کے علاقہ بھٹیاس جو کہ تحصیل ہیڈ کواٹر چلی پینگل سے قریب 5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں پر حالیہ دنوں پہلے آگ کی واردات میں کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوا تھا۔جیکس پاسیز این جی او نے آگ کی وار دات کے بعد غریب لوگوں کی مدد کیلئے چندہ جمع کرنے کا کام شروع کیا اور ایک ہفتہ کے اندر اندر این جی او نے تقریباً ایک لاکھ روپے سے زیادہ چندہ جمع کر کے گندوہ کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگ متاثرین میں نقصان کا تخمینہ لگا کر چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے افسران جیکس پاسیز این جی او کے عہدداران اور بھلیسہ کے معززین بھی موجود تھے۔ مقامی انتظامیہ کے افسران جن میں ایس ڈی ایم گندو چودھری دلمیر احمد ایس ڈی پی او گندوہ سنی گپتا کے علاوہ جیکس پاسیز این جی او چیئرمین یونس سلیم میر چیف ایڈوائزر ارشد حسین میر، صدر شیخ عشرت الٰہی، صدر جنرل باڈی جنید امتیاز میر، جنرل سیکڑی صہیب عباس میر، من موہن شرما توقیر الہی دانش دوست و دیگران قابل ذکر ہیں۔ایس ڈی ایم گندوہ چودھری دلمیر کے ہاتھوں آگ متاثرین میں چیک تقسیم کئے گئے اور انہوں نے جیکس پاسیز این جی او کے اس ایثارکی سراہنا کرتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی۔ بھٹیاس میں کل 24 آگ متاثرین میں چیک تقسیم کئے جن میں رمیش کمار ساکنہ بھٹیاس 11500 ،شہید احمد بٹ 9000 ،فاروق احمد بٹ، 10,000 غلام حسین بٹ 9000 ،عبدلواحد میر 9000 ،ظہیر عباس ٹاک 6000 ،جمیل احمد ٹاک 6000 ،جگدیش راج 6000 ،محمد ایوب کوکا 2500 ،ذاکر حسین میر 2500 ،سنجے شرما 2500 ،پریتم سنگھ 2500 ،آصف عزیز 1500، عاشق حسین ٹاک 1500 ،سبھا ش چندر 4500 ، عبدا لطیف ٹاک 5000 ،اختر حسین بٹ 4000 ،جسونت سنگھ 2000 ،عبدالغنی 2000 ،امریک کمار 2000 ،رضوان ملک 4500 ،شکردین شیخ 500 ،اشتیاق احمد 1000، اور مہتاب احمد 1500 شامل ہیں۔آخر میں چیئرمین این جی او یونس سیلم میر نے کہا جیکس پاسیز این جی او بغیر کسی ذات پات و رنگ کے غریب لوگوں کی مدد کر رہی ہے اور آنے والے وقت میں جہاں ایسے واقعات پیش آئیںگے تو جیکیس پاسیز ہر موڑ پر غریب لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نقصان کی پوری بھرپائی نہیں ہو پائی ہے۔