اودھمپور// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں14 مئی سے شروع ہونے و الے تین ۔روزہ مونگری میلہ خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیلدار مونگری کو میلہ آفیسر مقرر کیا گیا ۔باغبانی، زرعی، شیپ ہسبنڈری ،انیمل ہسبنڈری ،ہینڈلوم ،ہینڈی کرافٹس ،فشریز ، ابریشم محکموں کے سربراہوں کو محکمہ کی مختلف سکیموں سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے بیدری پھیلانے کے لئے کہا گیا ۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر و سپورٹس آفیسر کو اس موقعہ پر ٹورنامینٹ منعقد کرنے کے لئے کہا گیا،جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر ،ضلع انفارمیشن آفیسر ،اور فیلٹ پبلسٹی آفیسر کو اس موقعہ پر تمدنی پروگرام منعقد کرنے کو کہا گیا۔میونسپل کمیٹی کی صفائی کا خاص دھیان رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس ضمن میں سی ای او میونسپل کمیٹی اور بی ڈی او مونگری کو لوگوں میں سوچھ بھارت ابھیان کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا گیا۔تین روزہ میلہ میں شردھالووں کی ایک کافی تعداد شو۔پاروتی گُپھا کے درشوں کے لئے آتی ہے۔میلے کی تیسرے اور آخری روز زایک کُشتی مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے۔میٹنگ میں سی ای او بشن سنگھ ،سی ای او ایم سی سنتوش کوتوال، ڈی ایس ڈبلیو او رچنا شرما ، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے ہارون نائیک ،اے ڈی اے ٹورازم شازیہ رحمان،ڈی وائی ایس ایس او سدیش کمار، سی اے او اے کے کول ،ڈی آئی او ائیشا چب کے علاوہ شو ۔پاروتی گُپھا شرائن کے سرپرست اعلی شو کمار شرما اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔