ُٓسرینگر//عدالت عالیہ نے9 نظربندوں پرلاگوسیفٹی ایکٹ کوکالعدم قراردیتے ہوئے رہائی کے احکامات صادرکئے۔ ایجی ٹیشن 2016کے دوران شاہدتانترے ساکنہ بارہمولہ ، آصف گُل ساکنہ بارہمولہ ،محمدسلیم وارساکنہ سوپور،غلام نبی ڈارساکنہ شوپیان ،محمدیوسف گنائی عرف فلاحی ،محمدافضل بٹ ساکنہ سوپور،اعجازاحمدساکنہ بڈگام ،نذیراحمدراتھرساکنہ اورمحمد شعبان ڈارساکنہ کولگام کو گرفتارکیا۔ ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم ، ایڈوکیٹ اعجاز بیدار اور ایڈوکیٹ ناصرقادری نے گرفتارکئے گئے افراد پر عائد سیفٹی ایکٹ کو چلنج کیا اور ان کی رہائی کیلئے دلائل پیش کئے۔ عدالت عالیہ کے سینئرجج جسٹس علی محمدماگرے ،جسٹس محمدیعقوب میراورجسٹس ٹھاکرنے پی ایس اے کیخلاف دائرعرضیوں کے حق میں اورخلاف دئیے گئے دلائل کی روشنی میں فیصلے صادرکرتے ہوئے نظربندوں پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کوکالعدم قراردیتے ہوئے اُنکی فوری رہائی عمل میں لانے کے احکامات صادرکردئیے۔