سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل رات دیر گئے شہر سرینگر کے کئی علاقوں بشمول لال چوک، جواہرنگر، حضرت بل، رعناواری، ہارون، فورشورروڈ، شالیمار، زیروبرج اوربتہ مالووغیرہ کا دورہ کرکے اسٹریٹ لائٹس کے رکھ رکھائو کا جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن،اورچیف انجینئر پی ڈی ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ اعلیٰ آفیسران بھی تھے۔صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی آفیسران کو ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے آفیسران سے تلقین کی کہ شہر کی گلی کوچوں،سڑکوں اور اہم شاہرائوں میں نصب اسٹریٹ لائٹس کے رکھ رکھائو کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کی جائے۔صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ اُن عوامی مقامات پر بھی اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں جہاں ابھی تک لائٹس نصب کی گئی ہیں تاکہ رات کے دوران عام شہریوں اورسیاحوں کو دقتوں کاسامنا نہ کرنا پڑے۔