سرینگر//چھتہ بل سرینگر میں 4 رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق ایم ایل اے بٹہ مالو عرفان احمد شاہ نے متاثرین کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے ۔عرفان شاہ نے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آتشزگان کی بازآبادکاری کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوئے کنبوں کیلئے عارضی رہائش کا بھی انتظام کیا جائے اور ساتھ ہی متاثرین کی بھر پور مالی معاونت کی جائے۔