سرینگر //شہرسرینگر کے بٹہ مالوعلاقہ کے رہنے والے معززشہری اوردیرینہ تحریک پسندحفیظ اللہ شیخ جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی شب اس دارفانی سے رحلت کرگئے ۔مرحوم کی نمازجنازہ جمعہ کی صبح آبائی علاقہ داندرکھاہ بٹہ مالومیں انجام دی گئی ، ۔غمزدہ خاندان کیساتھ اظہارہمدردی وتعزیت کیلئے ڈی پی ایم کے چیئرمین ایڈوکیٹ محمدشفیع ریشی ایک اعلیٰ سطحی وفدلیکرداندرکھاہ بٹہ مالوگئے ۔موصوف کے ہمراہ پارٹی کے چیف کارڈی نیٹرشکیل احمدبٹ ،صوبائی صدرسیداعجاز،ضلع صدرسرینگرمحمدعمران اورپارٹی کے کئی سینئرکارکن بھی تھے ۔اپنے تعزیتی بیان میں ایڈوکیٹ ریشی نے مرحوم حفیظ اللہ شیخ کی تحریکی خدمات کوخراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے دل میں ہمیشہ قوم کی آزادی کی تمناتھی جبکہ رواں جدوجہدکے دوران مرحوم نے خودکتنے ہی مظالم اورمصائب کاسامناکیا۔اُدھر غمزدگان نے کہاکہ مرحوم کے انتقال پُرملال کے سلسلے میں صرف تین روزتک تعزیت رہے گی ۔