سرینگر //اولڈ برزلہ اور الوچی باغ کو آپس میں ملانے والے نئے بیلی پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایس پی ٹریفک سرینگر کی طرف سے جاری کئے گے نئے روٹ پلان کے مطابق راولپورہ ،صنعت نگر اور حیدرپورہ سے آنے والی ٹاٹا سومو ، تاویرا،اور ٹاٹا 407گاڑیاں پُرانے برزلہ پل سے ہوتی ہوئیں اولڈ برزلہ کی طرف رخ کریں گئیں اور پھر وہاں سے اولڈ برزلہ اور الوچی باغ کے درمیان بنائے گے نئے پل سے ہوتی ہوئیں الوچی باغ پہنچے گئیں اور پھرکارگو کراسنگ ، ناز کراسنگ ، سٹیڈیم کراسنگ سے ہوتے ہوئے جانگیر چوک پہنچیں گئیں ۔محکمہ کی جانب سے جاری کئے گے روٹ پلان کے مطابق جو سومو ، تاویرا اور ٹاٹا 407 گاڑیاں چھان پورا ، نوگام اور نٹی پورہ سے آئیں گئیں انہیں رامباغ کراسنگ سے بائین طرف جانا ہو گا اور پھر اولڈ برزلہ سے ہوتے ہوئے نئے بیلی پل سے کراس کر کے الوچی باغ سے کارگو کراسنگ ، سٹیڈیم کراسنگ اور ناز کراسنگ سے ہوئے ہوئے جہانگیر چوک پہنچنا ہو گا ۔ معلوم رہے کہ اس پل کی تعمیر سے جہاں ٹریفک دبائو میں قدر کمی واقعہ ہو گئی وہیں لوگوں کو بھی اس سے کافی فائیدہ ملے گا۔ اس دوران آلوچی باغ اور برزلہ کے لوگوں نے بھی پل تعمیر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔