گول//اگر چہ ایک طرف سے ریاستی سرکار یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ہرگائوںکو سڑک کے ساتھ جوڑاجائے تووہیںاگر ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کی طرف دیکھاجائے تویہاںپر سڑکیںتو ہیںلیکن کوئی بھی سڑک عوام کو فائدہ نہیںپہنچا سکی کیوںکہ تمام اہم سڑکیںپندرہ سالوںسے زیر تعمیر ہیںاورابھی بھی نامکمل ہیںجس سے دوردراز علاقوںکے لوگوںکو پندرہ سے بیس کلومیٹر پیدل پہاڑی علاقوںسے سفر کرناپڑتاہے۔ گول سب ڈویژن مقام پر پی ڈبلیوڈی کی جانب سے بہت ساری ایسی سڑکیںبھی دس پندرہ سالوںمیںتعمیر ہوئیںجو اتنی اہم نہیںتھیں جتنی گول تتا پانی روڈ،جمن سے گاگرہ، بھیمداسہ ،ڈھیڈہ اوراندھ کی سڑکیںتھیں۔ سرکار نے ان دوردراز علاقوںمیںرہ رہے لوگوںکے مشکلات کی طرف کوئی دھیان نہیںدیا۔ چھوٹی چھوٹی سڑکیں اگر چہ ان سے بھی لوگوںکوفائدہ پہنچتاہے لیکن ان سڑکوںپر کروڑوں صرف کرنا اتنا ضروری نہیںتھا جتنا دوردراز علاقوںکوگول کے ساتھ جوڑناتھا۔گول تتاپانی سڑک کو1998ء میں تعمیری کام شروع کیا لیکن آج 19سال میںبھی صرف چار کلومیٹر تک ہی مکمل ہے۔ اس سڑک سے علاقہ داڑم گول کے ساتھ جُڑ سکتاتھا ، وہیں جمن گاگرہ سڑک پربھی پندرہ سال ہوئے تعمیری کام لگے لیکن یہ بھی پائیہ تکمیل تک نہیںپہنچی۔ وہیںبھیمداسہ ،اندھ روڈ کی بھی کچھ ایسی ہی کہانی ہے۔ ان سڑکوںپر پہلے پی ایم جی ایس وائی کٹائی کرتاہے پھر سالہا سال یہ محکمہ غائب رہتاہے ۔اراضی کی کٹائی سے لوگوںکوبھی کافی نقصان پہنچتاہے لیکن لوگ اس لئے اتنا کچھ برداشت کرتے ہیںکہ سڑک تعمیر ہو گی اورانہیںکچھ فائدہ مل سکے لیکن اتنا کچھ برداشت کرنے کے بعد بھی عوام کوکوئی فائدہ حاصل نہیںہورہاہے۔دوردراز علاقوںکو سب ڈویژن گول کے ساتھ جوڑنے کے لئے نہ ہی سرکاری سطح پر کسی نے کوئی توجہ دی ہے اورنہ ہی یہاںکے نمائندوںنے اس کی طرف کوئی دھیان دیاہے۔ مقامی لوگوںکاکہناہے کہ جب جب الیکشن آتاہے تو امیدارسڑکوںکولے کر لوگوںسے ووٹ حاصل کرتے ہیںاور یہا ںکے سادھ لوح عوام دل کھول کر ووٹ دیتے ہیںلیکن بعد میںیہاںکی طرف کوئی دھیان نہیںدیتاہے۔ گاگرہ علاقہ کے لوگوں نے اب من بنالیاہے کہ جو ووٹ مانگنے آئے گاوہ یہاںپر گاڑی میںآنا چاہئے جوپہلے گاڑی میںآئے گااُسی کوووٹ ملے گا ورنہ یہا ںکوئی نمائندہ عوام سے ووٹ مانگنے نہیںآئے۔ لوگوںکاکہناہے کہ ہربار ہم لوگ صر ف یقین دہانیوںپر ووٹ ڈالتے آئے ہیںلیکن اب کی بار ایسا نہیںہوگا اب جو ووٹ مانگنے آئے گاوہ گاڑی میںآئے۔ پی ایم جی ایس وائی نے تقریباً ایک ماہ قبل ایس ڈی ایم گول کی ایک میٹنگ میں سب ڈویژن گول میںتمام پر جلدکام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج دو مہینے گزرنے کے باوجود یہاںپرنا ہی عوامی دربار ہوا اورنہ ہی پی ایم جی ایس وائی کاکوئی فرد دکھنے کوملا۔ مقامی لوگوںنے ایم ایل اے گول سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ سڑکوںکی طرف دھیان دیںجو ادھوری پڑی ہیں تاکہ جن لوگوںکوبیس بیس کلومیٹر پیدل سفر کرناپڑتاہے انہیں مصیبت سے نجات مل سکے۔