جموں//کشمیرعظمیٰ کے نمائندہ ارشدکاظمی کی پھوپھی زینب بی بی زوجہ مرحوم شیخ محمد ساکنہ بٹوت مختصرعلالت کے بعد انتقال فرماگئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آبائی قبرستان بٹوت میں بعدنمازجمعہ اداکی گئی جس میں بھاری تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعاکی ہے۔مرحومہ کی رسم چہارم کے موقعہ پرفاتحہ خوانی 8 اپریل کو منعقدہوگی۔