راجوری//اپوزیشن جماعت کانگریس نے محکمہ دیہی ترقی کی سکیموںمیںمیںکنبہ پروری کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان سکیموںکی عمل آوری سیاسی نظریات دیکھ کر کی جارہی ہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوٹرنکہ کے کانگریس لیڈرا ن بلاک صدر راج محمد راتھر ، شبیر ڈار ، رشید راتھر ، فاروق لون وغیرہ نے کہاکہ سب ڈیویژن کوٹرنکہ میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ’پک اینڈ چوز‘ والی پالیسی اپنائی جارہی ہے اور صرف انہی لوگوں کو کام دیاجارہاہے جو مخصوص سیاسی جماعتوںسے تعلق رکھتے ہوں یاپھر اثرورسوخ رکھتے ہوں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کیلئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوںنے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ایک طرف فنڈز کی کمی شکایت کی جارہی ہیں اور دوسری طرف حکمران جماعتوں کے کارکنان کو فائدہ پہ فائدہ دیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہونے چاہئیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہورہا۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کریں۔