جموں//ڈسٹرکٹ کانگریس مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہیدی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس دوران مظاہرین نے چندروزقبل پونچھ کے کرشناگھاٹی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستانی فوج کے دواہلکاروں کوہلاک کرکے ان کی لاشوں کومسخ کرنے کے خلاف برہمی کااظہارکرتے ہوئے اسے غیرانسانی فعل قراردیا۔یہاں شہیدی چوک جموں میں ڈسٹرکٹ مائنارٹی کمیٹی کے درجنوں کارکنان نے جمع ہوکر پاکستانی وزیراعظم کاپتلانذرآتش کیا۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ مودی نے کہاتھاکہ وہ حکومت میں آنے پر پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کریں گے لیکن ایساکچھ بھی نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مذموم حرکتوں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوڈھیل دینے کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔اس سے قبل پی سی سی دفترمیں ضلع صدرانل چوپڑہ کی قیادت میں تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی جس میں مہلوک فوجی اہلکاروں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کااظہارکیاگیا۔ اس دوران مظاہرین میں گردرشن سنگھ ، گجن سنگھ ، دویندرسنگھ ، دلبیرسنگھ، رویندرسنگھ، گورمکھ سنگھ، گردیپ سنگھ رین، پروین سنگھ، بلدیو سنگھ ، بکرم سنگھ، بلویندر سنگھ رنکو، جی۔ایس سودن ،پرنس، منجیت سنگھ ، راجندرسنگھ، مچھیل وزیر ، راجن متو، سویندر کور، نمی ، کیرتن سنگھ، رتن سنگھ، چرنجیت سنگھ، بھوپندر سنگھ، راجندرسنگھودیگران شامل تھے۔