سرینگر//پی ڈی پی کے جنرل سکر ٹری نظام الدین بٹ اور معروف گوجر بکروال لیڈر محمد یاسین پسوال نے آج بانڈی پوری کے کمسن کراٹی چمپئن کے گھر جا کر انہیں حوصلہ افزائی کر کے مبار ک باد پیش کی ہے ۔پی ڈی پی کے جنرل سکرٹریںطام الدین بٹ اور گوجر بکروال لیڈر محمدچودھری محمد یاسین پسوال نے آج گزشتہ دنوں میرٹھ پوپی میں5 سالہ کم عمر کھلاڑی محمد صحیب چنیجا ولد شوکت حسین چنیجا ساکنہ آلوسہ بانڈی پورہ کے گھر جا کر انہیں مبارک باد پیش کر کے انکی حوصلہ افضائی کی ہے واضح رپے مزکورہ طالب علم نےاتر پریدیش کے میرٹھ علاقے میں28 مارچ سے 30مارچ تک جاری رہنے والے کراٹی چمپئن شپ میں بہترین کار کرد گی دیکھا کرسونے کا مڈل اور دیگر انعمات حاصل کر کے ٹوکیو جاپان میںاگست کے مہینے میں منعقد ہونے والے عالمی کراٹی چمپئن شپ میں کھیلنے کے لئے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جس کی خبر سن کر وادی کشمیر کے عوام نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم زرائع سے معلوم ہوا ہے مزکورہ کھلاڑی کو تاحل سرکار یا محکمہ کھیل کھود کی جانب سے کسی بھی قسم کی حوصلہ افضائی نہیں کی گئی ہئے ۔