سرینگر //کرسو راجباغ بنڈ پر رہائش پزیر لوگ پچھلے پانچ روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔مسجد انتظامیہ کمیٹی حنفیہ کرسو راجباغ کے منتظمین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں ہر بار گرمیوں کے موسم میں پینے کے پانی کی قلت پائی جاتی ہے اور متعلقہ محکمہ لوگوں کو بلا خلل پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں بھی پانی کا ایک قطرہ دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی وضو بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔ مسجد کمیٹی کے ممبر الطاف احمد شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کیا لیکن پانی فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔الطاف نے کہا کہ پچھلے سال انہوں نے علاقے میں احتجاجی دھرنا دیا تھا جس کے بعد محکمہ پی ایچ ای نے ٹینکروں کے ذریعے مسجد کو پانی فراہم کیا لیکن اس بار ابھی تک پانی فراہم نہیں کیا گیا جس سے وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں پانی فراہم نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔