سرینگر //پانتہ چھوک مین مارکت اور رحمت کالونی کی سڑکیں انتہائی خستہ حال ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مین مارکٹ اور رحمت کالونی کی سڑکوں پر نہ صرف گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں بلکہ بارشوں کے موسم میں یہ سڑکیں نالی میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔میر سہیل نامی ایک شہری کا کہنا ہے کہ رحمت کالونی میں ابھی تک ڈرین نصب نہیں کئے گے ہیں جس سے بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔جبکہ وہاں کی اندروانی سڑک بھی اس قدر خستہ حال ہے کہ وہاں سے گردغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کئی طرح کی بیماریاں لگنے کا بھی اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہی حال پنتھ چوک مین مارکت کی رابطہ سڑک کا بھی ہے ،سڑک پر نہ صرف جگہ جگہ کھڈے پیدا ہوئے ہیں بلکہ گردغبار نے بھی لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔مقامی لوگوں نے سرکار اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مرمت کیلئے اقدمات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔