مینڈھر//ڈاک بنگلہ مینڈھرمیں لیبر محکمہ کی طرف سے اسسٹنٹ لیبر کمشنر پونچھ زامود احمد کی قیادت میں مزدوران ہفتہ کے سلسلے میں ایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقعہ پر مزدوروں کو حکومت کی طرف سے دیئے جانے والی مراعات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ ان کا انداراج بھی کیا گیا۔ ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادوتقریب میں مہمانِ خصوصی تھے ۔ مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے اپنے مسائل کواجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ان کے یہ مسائل حل کئے جائیں ۔اس پر اسٹنٹ لیبر کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرا ئی کہ انکے تمام مناسب مطالبات کو آفیسران کے گوش گزار کرایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے اس موقعہ پرتفصیلاً محکمہ کی جانب سے دی جانے والی مراعات کے بارے میں بتایا اور بچہ مزدوری کو جڑ سے اکھاڑنے کی تلقین کی۔انہوںنے دلالوں کو متنبہ کیاکہ وہ مزدوروں کے حقوق سے کھلواڑ نہ کریں ۔ ایس ڈی ایم مینڈھر نے بھی مزدوران کو اندراج کرانے کی تلقین کی تاکہ سرکار کی طرف سے دی جانے والی مراعات کا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ اس دوران یہ بتایا گیا کہ لیبر محکمہ نے لیبر ہفتہ کے سلسلے میں ضلع کے دوسرے کئی مقامات پر منعقد کئے اور مزدوران کا اندراج بھی موقعہ پر کیا گیادیگر مقررین نے محکمہ کی سراہنا کی ۔ مقررین میں کسان مزدور یونین کے صدر چوہدری عبدالمجید ، مشتاق احمد فانی جنرل سیکریٹری، بشیر احمد سیکریٹری ، چوہدری محمد شیر نائب صدر ،چوہدری محمد شفیق تحصیل صدر منکوٹ اور چوہدری محمد ابراہیم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔