کلکتہ//وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی تجویز کی تنقید کرتے ہوئے لوک سبھا کی سابق اسپیکرمیرا کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان جیسے ملک میں اس کا امکان بہت ہی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے ، اس کیلئے بہت ہی زیادہ سیکورٹی فورسیس کی ضرورت پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب اسمبلی انتخابات کئی مرحلے ہوتے ہیں تو کیا ان حالات میں دونوں انتخابات ایک ساتھ ہوسکتے ہیں ۔گزشتہ مہینے نیتی آیوگ کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بار بار انتخابات کے انعقاد سے ہندوستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے اس لیے ملک بھر میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ کرانے پر بحث ہونی چاہیے ۔میرا کمار نے کہا کہ ای وی ایم مشین کے تئیں عوام اور سیاسی جماعتوں کے جو تحفظات ہیں اس پر الیکشن کمیشن کو صفائی پیش کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب ای وی ایم مشین نہیں تھے اس وقت بتھ پر قبضے ہوتے مگر اب ای وی ایم مشین آنے کے بعد بھی عوام کی شکایت ختم نہیں ہورہی ہے ۔امید ہے کہ کمیشن ای وی ایم مشین پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دے گی۔یواین آئی