حیدرآباد// وی ایچ پی کے انٹرنیشنل جنرل سکریٹری پراوین توگڑیا نے ہندوستانی فوجی جوانوں کے سر کاٹنے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستان کے دو فوجیوں کے سرکاٹنے کا واقعہ دراصل ہندوستان کے خلاف اس کی غیر اعلانیہ جنگ ہے ۔ہندوستان کو چاہئے کہ پاکستان کے 50فوجیوں کے سر کاٹتے ہوئے اس کا اسی کی زبان میں موثر جواب دینا چاہئے ۔انہوں نے آج آندھراپردیش کے تروملا میں پوجا کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراوین تو گڑیا نے کہاکہ اگر وادی کشمیر میں فوج پر کوئی بھی سنگباری کرتا ہے تو یہ حرکت بھی ہندوستان کے خلاف جنگ کی طرح ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج پر پتھر پھینکنے والوں کو بھی اس کا مناسب جواب دینا چاہئے تاکہ کوئی بھی ہندوستانی فوج پر حملہ کی ہمت نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر جئے جوان جئے کسان کا نعرہ لگانے کا یہ موزوں وقت ہے ۔یواین آئی