کپوارہ//ہفتہ کے روز ہندوارہ ڈگری کالج میں پیش آئے واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے کپوارہ اور ہندوارہ میں قائم ڈگری کالجوں کے علاوہ ہندوارہ اور کپوارہ میں قائم ہائر سکینڈری سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ہندوارہ،کپوارہ ڈگری کالجوں کے علاوہ وومنز ڈگری کالج کپوارہ ، بائز ہائر سیکنڈری اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہندوارہ ،ہائر سیکنڈری سکول کپوارہ بائز اور گرلز سوموار کو بند رہیں گے ۔