راولپنڈی //بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے گاو¿ں ت±ھروتی پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں میں ایک 12 سالہ لڑکا اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کی فرزانہ کوثر، برکت بیگم، احسن نصیر اور نصیر احمد کے نام سے شناخت ہوئی۔پاک فوج کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز کا کہنا تھا کہ ’تقریباً رات آٹھ بجے ایک مارٹر گولہ ایک گھر پر آکر گرا، جس سے خاندان کے 4 افراد زخمی ہوئے۔‘