سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے سنیچر کی شام دیر گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے وہاں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ۔بصیر احمد خان نے سنیچر کو رات ساڑھے 8بجے شہر کے خانیار ، نوہٹہ ، باباڈیم ،خواجہ بازار ، فور شو روڑ اور حضرت بل کے علاوہ دیگر کئی ایک علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ان علاقوں میں صحت وصفائی کے علاوہ ،بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون ،کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر شفقت خان ،وی سی لائوڈا تحسین مصطفی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس دوران بصیر احمد خان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدمات کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔