راجوری //جموں پونچھ شاہراہ پر بارات لیکر آرہی ایک کار مخالف سمت سے آرہی گاڑی سے ٹکراگئی تاہم اس حادثے میں دلہا اور باراتی بال بال بچے ۔کارزیر نمبر JK12A 1269جموں سے راجوری آرہی تھی جس میں دلہا اور کچھ باراتی سوار تھے ۔اس دوران یہ کار جموں پونچھ شاہراہ پرراجوری سے چند کلو میٹر کلر کے مقام پر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر مخالف سمت سے آرہی ٹاٹا موبائل گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں گاڑی کا اگلا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیاہے تاہم اس دوران دلہا اور باراتی بال بال بچ گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔