چھاترو / / مدرسہ عربیہ سراج العلوم چھاترو کا عظیم الشان جلسہ دستار بندی چھاترو میں منعقد ہوء اس جلسہ کی صدارت شاہی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد جموں مفتی عنایت اللہ قاسمی نے کی جو کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل تھے جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول اللہ سے کیا گیا انہوں نے پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفی کی سیرت پاک پر تفصیل سے بیان کیا ۔انہوں نے کہا دور حاضر میں امت مسلمہ کو سنگین مسائل کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں نے احکام نبی و قرآنی تعلیمات سے دور اختیار کی جس کے باعث ان مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل قرآن وحدیث سے ممکن ہے۔ انہوں نے سماج میں مختلف بدعات کا ذکر کیا جن میں رشوت خوری سود و دیگر برائیوں شامل ہیں ان مسائل سے بچنے کیلئے قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جو چیزیں اسلام میں حرام قرار دی گئی ہیں سے پرہیز لازمی ہے ورنہ ایمان نا مکمل ہے۔ انہوں اسلام میں مکمل طور پر داخل ہونے کی تلقین کی اس موقع پر علما نے کہا کہ مدارس تحفظ انسانیت کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کو محبت کی نگاہ سے دیکھیں اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکے اس موقع پر ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غیروں کی جانب سے اسلامی معمولات میں مداخلت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہ طلاق پر غیر مسلم لوگوں کی مداخلت دین اسلام و اسلامی قوانین مداخلت ہے جس کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی برداشت کیا جائے گا اس موقع پر جامع سے 6 شعبہ حفظ سے فراغت پانے والے حفاظ کی علما کرام نے دستارفضیلت سے سرفراز کیا جن میں حافظ شکیل احمد ساکن بھاٹہ بشیر احمد ساکن کواٹھ کوچھال بلال احمد ساکنہ سنگپورہ اندروال محمد عمر ساکنہ گوری نالہ محمد عادل ساکنہ کوچھال شامل ہیں اس موقع پر طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے سامعین کو محفوظ کیا اس موقع پر جن علمائے کرام نے خطاب کیا ان میں مولانا زاہد احمد مولانا شوکت مفتی اعجاز احمد مولانا عبدلواحد مولانا محمد رمضان و دیگر ان نے خطاب کرتے ہوئے حفاظ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر فوج و انتظامیہ کے افسران کے علاوہ قرب و جوار سے آئے ہوے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کر کے دین و ایمان و سیرت النبی پاک سننے کا شرف حاصل کیا اور طلباء و مدرسہ عربیہ سراج العلوم کے مدرسین کی حوصلہ افزائی کی۔